پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقیا کے لیے اسکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابقو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد اسکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنئیر بیٹر اور باولر ز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام دیا جاسکتا ہے تاہم ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ ہوگا ، بابر اعظم ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی۔
وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے، چیمپئینز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہو ئے فخر زمان کی ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور جاری ہے۔
ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ ساوتھ افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان نے ساوتھ افریقہ میں تین ون ڈے، تین ٹی تونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔