ٹک ٹاکرڈولی ٹیکس نادہندہ نکلیں،نوشین سید عرف ڈولی کے ذمے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس واجب الاادا ہیں۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس عدم ادائیگی پر اکاوئنٹ فریز کر دیا۔ پی آر اے نے بینک اکاوئنٹ اٹیچ کرکے 44 لاکھ روپے وصول کر لیے۔پی آراے کا کہنا ہے کہ باقی ٹیکس وصولی کیلئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاوئنٹ کو فریز کیا جائے گا۔
ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس دیئے گئے تھے۔ٹیکس عدم ادائیگی پر اکاوئنٹ فریزکیا گیا۔
تاہم ٹک ٹاکر ڈولی کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔