قومی ٹیم کو نظر لگ گئی، قومی ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی بیمار ہوگئے۔بھارت میں سینے کی وائرل انفیکشن کی وجہ سے چند کھلاڑی بیمار ہوئے۔
ذرائع کےمطابق چند کھلاڑیوں کو شدید چیسٹ انفیکشن کی بدولت تیز بخار رہا،اسامہ میر پانچ دن بیمار رہے،قرنطینہ میں رہے.اسامہ میر کے کوویڈ، ڈینگی کے علاوہ باقی تمام ٹیسٹ نیگیٹو آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ میر پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی وائرل بیکٹیریل انفیکشن ہو گئی، شاہین نے اسپتال جاکر اینٹی بائیوٹکس کی ڈرپس بھی لگوائیں۔
ذرائع قومی ٹیم کے مطابق عبداللہ شفیق کو بھی شدید تیز بخار ہوگیا. ڈاکٹرز معائنہ کر رہے ہیں،اس کے علاوہ زمان خان بھی وائرل انفیکشن کی زد میں ہیں۔
میڈیا مینجر قومی ٹیم نے بتایا کہ اسامہ میر سمیت دیگر کرکٹرز اب بہتر ہیں ریکوری کی طرف جارہے ہیں، قومی کھلاڑیوں کے بیمار ہونے پر آج کی پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردی گئی۔