خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ سے مزید 18 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئرکرم کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خود کاراسلحوں سے نشانہ بنارہے ہیں، جھڑپوں میں اب تک18افراد جاں بحق اور25زخمی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ فریقین کےدرمیان لڑائی کاسلسلہ مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد شروع ہوا، خراب حالات کے باعث آج ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔ ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔