ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر70.30ملین ڈالرز رمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.40فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 68.65ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کا حجم 28.31ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 16.65ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 8.85 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2024میں سویابین آئل کی درآمدات پر112.33ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.018ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.75فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر911.07ملین ڈالرز رمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
اکتوبرمیں پام آئل کی درآمدات کاحجم 262.96ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 239.59 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 180.17ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2024میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 2.680ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔