چیف سیکریٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی۔سول سیکریٹریٹ میں اسیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وڈیولنک اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکریٹری نے کمشنر کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو اشیاء خورونوش کے نئے نرخ، ٹرانسپورٹ کرائے نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔
انتظامیہ افسران کو گراں فروشی، ذخیرہ اندوزہ پر قابو پانے کیلئے کام کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں سیکریٹری صنعت نے 2سے 3روز میں قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔