ایف آئی اے نے عدالت سے مسلسل غیر حاضری پربانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں جبکہ عدالت نے بھی آرڈر میں لکھا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سے مسلسل عدم حاضری پر بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔
اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن ہوئی تھی۔