وزارت داخلہ کی جانب سے وی پی این پر پابندی کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔
وی پی این کی بندش کیخلاف شہری مبشرقیوم کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہے حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت داخلہ کا پندرہ نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے کر نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دے جائے عدالت نے پی ٹی اے اوروزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔