پنجاب حکومت نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بات صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے ساہیوال میں گندم کی کاشت کےحوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران بتائی ۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے ساہیوال ڈویژن کیلئے نو لاکھ بیس ہزارایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے سات لاکھ تیس ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے "کسان کارڈ" کا اجرا بھی کیا ہے جبکہ اس پیکج میں ہزار ٹریکٹرز اور ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے ۔