پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی دراخوست پر سماعت کی اور بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ یاسمین راشد کیس میں میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ مقدمہ میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے درخواست ضمانت غیرموثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔