بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےسعودی عرب سےمتعلق بیان پرنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےسخت ردعمل دیتےہوئےکہاکہ بیان کوحقیر پوائنٹ اسکورنگ اورمایوس ذہنیت کا عکاس قرار دیدیا۔
اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا پاکستان اورسعودی عرب قریبی دوست اور بھائی ہیں ، سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے سفرکو پاکستان بھرپور سراہتا ہے،ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے والے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر پاکستانی قوم فخر کرتی ہے،
مزید کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ملکی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے سیاسی قوتیں باز رہیں ۔