پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کےعہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت کی کارپوریٹ فارمنگ کسی صورت قبول نہیں اگرجائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے مزارعین پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا یہ زمینیں مزارعوں نے آباد کیں ان پرپہلا حق مزارعوں کا ہے حکومت چالیس مربع کا یونٹ بنا کرغیرملکیوں کو یہ زمینیں دینے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2010 میں ن لیگ کی حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ حکومتی زمین جسے مزارعین کاشت کرتے ہیں اس پر پہلا حق مزارعین کا ہوگا لہذا ہمارا یہ مطالبہ ہے پہلی الاٹمنٹ ہمیں دی جائے ۔
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا کہ اگر کومت پنجاب نے مطالبے تسلیم نہ کئے تومزارعین اپنے خاندان کے ساتھ لاہورمیں دھرنا دیں گے۔