ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کل سے کھول دیئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، جس میں پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈورسپورٹس کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی مقامات کو آٹھ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت ہوگی۔
بیکریوں کو بھی 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے تاہم لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار سمیت مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔
فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔