قومی کرکٹر حارث سہیل نے بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ حارث سہیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ہے، تاہم حارث نے اپنے حالیہ بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ سے کوئی ریٹائرمنٹ نہیں لی تمام ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔
حارث سہیل کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ سے بریک لی ہوئی ہے فیملی کو وقت دے رہا ہوں، لوگوں سے درخواست ہے کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر میری ریٹائرمنٹ کی خبریں مت چلائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ چھوڑنے کا نہیں سوچا۔