وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے فرزندان وطن کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کےساتھ اظہارہمدردی کرتے ہیں اور پوری قوم شہدا کے اہلخانہ کےغم میں برابر کی شریک ہے۔
لازمی پڑھیں۔ بنوں کے علاقے ملی خیل میں خوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ ، 12 جوان شہید
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بہادر پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دفاع وطن کا وعدہ ایفا کررہی ہے۔
یاد رہے کہ بنوں میں خوارج کے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 12 جوان شہید ہوگئے جبکہ حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 خوارج بھی ہلاک ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور دو فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) کے اہلکار شامل ہیں۔