بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نےشادی کے 29 سال بعد 19 نومبر کو شوہر سےعلیحدگی کا اعلان کیا جس کے بعد اب گلوکار کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
اے آر رحمان کےایکس اکاؤنٹ سےپیغام جاری کیا گیاجس میں لکھا تھا 'ہم نےشادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہرچیزکا اختتام ہےجو کسی نےنہیں دیکھا،ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے'،'اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں،بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے،ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ اداکرتےہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا'
خیال رہےکہ میوزک ڈائریکٹر’اے آر رحمان‘کی اہلیہ سائرہ بانو نےاپنے شوہرسےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا، منگل کی رات انہوں نےپریس کو ایک بیان جاری کیا،جس میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ شادی کے 29 برسوں بعد اپنے شوہر سے الگ ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔