کسانوں نے وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے اکیس ارب روپے کی زرعی مداخل خرید لیے ہیں کاشتکار کسان کارڈ کےذریعے تیس فیصد کیش بھی نکلوا سکتے ہیں ۔
ایگریکلچرہاؤس لاہورمیں اجلاس کےدوران وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ سمیت دیگر اہم زرعی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک تاریخ ساز اور کسان دوست منصوبہ ہے، جس کے حصول کیلئےاب تک 14 لاکھ کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور سکروٹنی کے بعد بینک آف پنجاب نے4لاکھ 95 ہزار درخواستیں منظور کرلی ہیں ۔
مزید کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کے عمل کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں اب تک کاشتکاروں نے اسکے ذریعے 94 فیصد کھادوں کی خریداری کی ہے ایسے تمام ڈیلرز جو کسان کارڈ کے ذریعے مہنگے داموں زرعی مداخل کی فروخت کررہے ہیں ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 کامیاب کاشتکاروں میں 9253 کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹر ایشو کر دیئے گئے ہیں ۔