کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش (آئیڈیاز 2024 )کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دفاعی سازو سامان پیش کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز دو ہزار چوبیس کے پہلے روز پاکستانی ساختہ ڈرون اور ٹینک توجہ کا مرکز رہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افتتاح کیا اور کہا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو بین الاقوامی استحکام اور قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے،
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل شمریز نے بھی نمائش کا دورہ کیا ، انہوں نے جدید ڈرونز، بکتر بند گاڑیوں سمیت مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا ۔
نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ٹینک حیدرکو پیش کیا گیا جسے جلد پاکستان آرمی کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔
چار روزہ نمائش میں چین ، ترکیہ ، ایران ، اٹلی اور برطانیہ سمیت پچپن ممالک کے مندوبین اور مبصرین شرکت کررہے ہیں ، مقامی کمپنیوں کی دفاعی مصنوعات کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔
پاکستانی ڈرون ’ شہپرتھری‘ توجہ کا مرکز
دفاعی نمائش آئیڈیاز میں پاکستانی ساختہ جدید ترین ڈرون شہپرتھری کونمائش کےلیےپیش کردیاگیا۔ شہپرتھری مکمل طورپرمقامی طورپربنایا گیا ہے جو1600 کلو گرام سے زائد بارود لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہےجو کسی بھی چلتے ہو ئے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہےشہپر تھری تیس ہزار فٹ بلندی سے زائد اڑنے کے ساتھ فضا میں مسلسل چالیس گھنٹو ں تک اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں اہداف کو ٹارگٹ کرنے والے ڈرونز کے چرچے ہیں۔ سو سائٹ اور سرویلنس نامی ڈرونز دشوار گزار، پہاڑی علاقوں اور گنجان آبادیوں میں اہداف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
اینٹی ڈرون سسٹم
مصنوعی زہانت سے لیس خود ساختہ جدید ترین اینٹی ڈورن سسٹم اسپائیڈر ملکی حدود میں انے والے کسی بھی ڈرون کی کئی کلو میٹر دور سے نہ صرف نشاہدہی کر سکتا ہے بلکہ فضا میں ہی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکتا ہے حال میں ہی آذربائیجان میں ہونے والی دفاعی نمائش میں پاکستانی ساختہ انیٹی ڈورن سسٹم کو کافی پریزئی ملی ہے اینٹی ڈورن سسٹم اسپایئڈر دس کلو میٹر دور سے ڈرون کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اینٹی ڈورن سسٹم جدید ریڈیو لہروں سے ڈرون کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔