وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک غیرسیاسی خاتون کی آڈیو آئی ہے، بانی پی ٹی آئی دوسری پارٹیوں کی خواتین کیلئےجو کرتا تھا آج ان کے سامنے آرہا ہے ، غیر سیاسی خاتون کیا سیاسی گفتگو کرتی ہے، ایک ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے وزیراعظم کو چلارہی تھی، ارسلان بیٹے سے غداری کو لنک کروایا کرتی تھی، آج وہ ٹارگٹ دے رہی ہے، ایم این اے اور ایم پی اے بندے لے کر آئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں مشہور زمانہ یوٹیوبرزاور انٹرنیشنل میڈیا کو ساتھ رکھے ، یہ ہیں ہماری گھریلو غیر سیاسی خاتون، کل تک مریم نواز پر بات کرتے تھے، یہ خاتون خود تعویز گنڈوں کے ذریعے آئی، ہمیشہ کی طرح مذہب کارڈ بانی پی ٹی آئی کو کھیلنا سکھایا ۔ سیاست میں حصہ لینا کسے کہتے ہیں، اپنی پارٹی کے لوگوں کو حصہ دینا سیاست میں حصہ لینا ہے، سب سے زیادہ تکلیف پنجاب کے ارکان اسمبلی پر ہے جن کو بلا کر بات تک نہیں کرنے دی گئی، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہورہے ہیں، دوسری جانب وہاں کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ میرجعفر اور میرصادق کی ٹرم سب کو پتہ چل جانا چاہیے کہاں سے آئی، ایک طرف کہہ رہے ہیں لوگ خود نکل رہے ہیں، دوسری طرف کہہ رہے ہیں لوگوں کی ویڈیو بنانا، میری اطلاعات کے مطابق ان کا چندہ ابھی تک اکٹھا نہیں ہوا، پچھلی مرتبہ پیسوں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی ہوئی تھی، کہتے ہیں ہم کچھ نیا کرنے جارہے ہیں اسلحہ لے کر آئے تھے ، انھوں نے ہمیشہ لاشیں اکھٹی کرنے کا پروگرام بنایا، ان کا اب نیا کام دہشت گردی کرنا ہے، حکومت کو سب معلوم ہے، گنڈاپورآج اڈیالہ بھی گئے تھے اور وہاں سے خاموش ہوکر چلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ 24نومبر کسی پلاننگ کے ساتھ کیا جارہا ہے، پنجاب کی عوام نے ان کی کسی بھی کال پر جواب نہیں دیا، عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں تو پنجاب کے لوگ باہر نہیں نکلیں گے، چند سرکاری ملازمین خیبرپختونخوا سے باہر نکلیں گے۔