وفاقی دارالحکومت میں مزید 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 10 سرگرمیوں پر پابندی کے حکمنامے جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ضلعی حدود بشمول ریڈ زون میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسلام آباد بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر، ایمپلفائر اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال، ہینڈ بلز ، پمفلٹس کی تقسیم ، پوسٹر لگانے اور وال چاکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مذہبی منافرت اور نفرت انگیز تقاریر ساؤنڈ سسٹم پر چلانا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
آتشبازی کے سامان کی فروخت، ذخیرہ کرنے اوراستعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پیٹرول پمپس کے علاوہ پیٹرول کی فروخت اور باردوی مواد کے ذریعے پہاڑی پتھر توڑنے اور کرشنگ پر بھی پابندی ہوگی۔