پاکپتن میں بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ حقیقی بہن کوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی،ملزم نے بچوں کیلئے کھانا بناتے وقت کچن میں گھس کر فائرنگ کی،مقتولہ کی کمر پر دو گولیاں لگی اور جان کی بازی ہار گئیں۔۔
پولیس نے نعش اسپتال منتقل کرنے کے بعد دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔