پاکستان میں مجمومی بیرونی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مجمومی بیرونی سرمایہ کاری میں چھپن فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جولائی سے اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہے گزشتہ سال کے مقابلے سرمایہ کاری میں39 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 69 کروڑ 78 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی تھی،براہ راست سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ،حجم 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا ہے، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر براہ راست سرمایہ کاری 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تھی۔