ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 3 نوسربازوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
لاہور میں خود کو ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ ظاہر کر کے شادی ہالز اور دکانیں سیل کرنیوالے 3 نو سرباز گرفتار کرلئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق تین ملزم تحصیل واہگہ میں میرج فارم ہاؤس سے گرفتارہوئے۔
ڈی سی لاہور موسی رضا کے مطابق تینوں ملزم خود کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ کے نمائندے ظاہر کر کے میرج ہالز اور فارم ہاؤسز چیک کر رہے تھے۔
نوسربازوں نے فارم ہاؤس سیل کرکے مالک کو جرمانہ عائد کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے سفیان، علی محمد اورغلام حسین کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔