سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) کے رکن سندھ اسمبلی راشد خان کی رکنیت معطل کردی۔
سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے صوبائی حلقہ 64 پر ایم کیوایم امیدوار راشد خان کی کامیابی کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار مختیار احمد ڈھامرا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ٹربیونل نے راشد خان کے مسلسل پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار مختیار احمد دھامراہ نے وکیل کے ذریعے اپنا موقف پیش کیا۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں ایم کیو ایم نے دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کئے اور پولنگ اسٹیشنز پر حملے کر کے ورٹرز کو ہراساں کیا۔
ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں مگر کچھ نہیں ہوا تو صوبائی الیکشن ٹربیونل کو درخواست دی گئی۔