انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے پاک بھارت میچ دیئے گئے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر 14 اکتوبر کو بھارت ہاتھوں پاکستان کی شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان ردعمل کا اظہا ر کیا گیا ہے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے جاری بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا،ہم جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، ہمیشہ کسی نہ کسی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستان کو بھارت سے شکست،آج کامیچ آئی سی سی ایونٹ کا حصہ نہیں لگا، مکی آرتھر
گریگ بارکلے نے کہا کہ ہم ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں،یہ صرف ایونٹ کا آغاز ہے، آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں، ہم جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتاہے،میں مطمئن ہوں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہو گا۔
واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو بھارت ہاتھوں پاکستان کی شکست پرمکی آرتھر نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح قرار دیا تھا۔