باباگورونانک کے 555ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔
حسن ابدال میں گرودوارہ سری پنجہ صاحب میں تین روز کےدوران 2500 سے زائد بھارتی اور غیرملکی سکھ یاتریوں نے مکمل آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کیں۔
یہاں کے کھانے پینے اوردیگرتمام انتظامات بہت اچھے ہیں۔خواہش ہے کہ دونوں ملکوں میں ایسے ہی پیار بنا رہے،تاکہ دونوں ممالک کے لوگ آ جا سکیں۔
پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر واپس جانے والے سکھ یاتریوں نے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ قرار دیا۔