سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےبیٹےحسن نوازکولندن ہائیکورٹ نےدیوالیہ قراردیا ہے۔
میاں نواز شریف کے بیٹےحسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کےٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ نے108 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ حسن نواز کو سال2023کے کیس نمبر694 میں دیوالیہ قرار دیا گیا، حسن نواز سے متعلق کیس25 اگست 2023کو فائل کیا گیا تھا۔
Nawaz Sharif's son Hasan Nawaz has been declared bankrupt by London High Court by Farhan Malik on Scribd
حسن نواز کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں کیس تھا حسن نواز کیخلاف درخواست 25 اگست 2023 میں دائر کی گئی تھی، ان کا آفس سینٹرل لندن میں ہے حسن نواز کیخلاف بینک کرپسی کی تاریخ 29 اپریل 2024ہے۔
حسن نواز زیادہ تر ریئل اسٹیٹ کے بزنس دیکھتے ہیں، زیادہ تر کاروبار ریئل اسٹیٹ سے جڑا ہے، کورٹ آرڈرز میں حسن نواز کا پتہ ایون فیلڈ ہاؤس درج ہے۔
حسن نواز کیخلاف کیس برطانوی حکومت کے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق ادارے نےدائر کیا تھا۔