جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ اعظم ورسک کے جامعہ مسجد کے مین گیٹ پر زور دار دھماکہ ہوا مفتی اعجاز شہید اورمسجد کے خطیب مولانا شہزادہ سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ اعظم ورسک کے جامعہ مسجد کے مین گیٹ پر نصب بارودی مواد سے عصر کی نماز کے دوران شدید دھماکہ ہوا،دھماکے میں مفتی اعجاز شہید ہوگئےاور جمعیت علماء اسلام کے رہنما جامعہ مسجد اعظم ورسک کے خطیب مولانا شہزادہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں شاہ خسین والد نازر ، نورخسن والد نازر ، مولانا صدام والد جان میر،ولانا شہزادہ والد عاوالی، زاین اللّٰہ والد اول حان شامل ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت نارمل ہیں باقی افراد کی حالت نازک ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق جامعہ مسجد کے خطیب مولانا شہزادہ ساتھیوں سمیت نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا،دھماکے بعد کے بعد زخمیوں کو وانا ہیڈکورٹر ہسپتال منتقل کردیا گیادھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیااور سرچ آپریشن شروع کردیالیکن تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہےاور نہ کسی تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبول کی ہے۔