پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، نرخ 24 پیسے گر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، اماراتی درہم 24 پیسے کی کمی سے 75.26 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.28 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم تین پیسے مہنگا ہوکر 22.58 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 6 روپے کے قریب کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 62 پیسے کا ہوگیا۔