نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نےکہا کہ امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔
ویدانت پٹیل نےپریس بریفنگ میں کہا کھیل ملکوں کو جوڑنےکا ذریعہ ہوتے ہیں ،پبلک ڈپلومیسی نےکھیلوں کے رابطےکی ہمیشہ حمایت کی،اسپورٹس بہت سارے لوگوں کو آپس میں ملاتا ہے، یہ لوگوں اور ملکوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، اسپورٹس موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پربات کر سکتےہیں۔
انہوں نے 9 نومبر کو بلوچستان میں دہشت گردحملےکی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہماراشراکت دار ہے، اس کیخلاف خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔