چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ سےلےکرماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کےہرشعبےمیں اصلاحات کی ضرورت پرزور دیا ہے اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی ۔
انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں درس وتدریس سے وابستہ اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی،صدر اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےشرکاء کوخوش آمدید کرتےہوئےنظام انصاف کودرپیش چیلنجزسےآگاہ کیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کے شرکاء کو نظام انصاف میں ناگز یر اصلاحات پر بریفننگ دی۔
اجلاس کےشرکا نے نظام انصاف کےطریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لینےاورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال پرزور دیا ہے نظام انصاف میں موجودہ خامیاں دورکرنے،شفافیت لانے اور استعداد کاربڑھانےپرمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
اعلامیے کے مطابق یونیورسٹیزکےنامزد فوکل پرسن اصلاحاتی ایجنڈےپرعملدرآمد کرانےکیلئےسپریم کورٹ کی معاونت کریں گے۔