قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے کے نمبر ون باؤلر بن گئے۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو انعام مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں شاہین آفریدی پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں۔
نئی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی باؤلر کلدیپ یادیو چوتھی، نمیبیا کے برنارڈ کی پانچویں ، بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کی چھٹی، کیویز ٹرینٹ بولٹ کی ساتویں، بھارتی کھلاڑی محمد سراج کی آٹھویں، آسٹریلین اسپنر ایڈم زیمپا کی نویں اور جوش ہیزل ووڈ کی دسویں پوزیشن ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
نئی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ روہت شرما دوسری، شمبن گل تیسری اور ویرات کوہلی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئرش کھلاڑی ہیری ٹیکٹر پانچویں، ڈیرل مچل چھٹی، نسانکا ساتویں، رحمان اللہ گرباز آٹھویں، اسالانکا نویں اور شائے ہوپ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔