پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومتی اداروں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہیں۔
ستمبر 2023 سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نےملک بھر سے 1057.286 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2182 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 364.444 کلو منشیات ضبط کیں اور 47 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔