لکی سیمنٹ کی جانب سے 28.8 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کا آغاز ہوگیا،یہ منصوبہ ایندھن کے بغیر اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا
لکی سیمنٹ نےہوا اورشمسی توانائی کا ہائبرڈمنصوبہ بنایا ہے,یہ ہائبرڈمنصوبہ پاکستان کے پائیدار معاشی مستقبل کی جانب اہم قدم ہے,اس سے قبل لکی سیمنٹ کراچی میں 42.8 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ بھی فعال کر چکی ہے۔
ونڈ پاورمنصوبہ توانائی کے شعبے کو تحفظ اور گرین انرجی کو فروغ دے گا،ایس آئی ایف سی کا تعاون معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے کے تحفظ کی ضمانت ہے۔