بلوچستان حکومت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن خود کش دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کےشہداء کی یاد میں بلوچستان حکومت کا تین روز سوگ کا اعلان کیاگیا ہے،صوبے بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے،محکمہ ریلوے نے بھی کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس چار روز کے لئے معطل کر دی،جائے وقوعہ سے تباہ شدہ پلیٹ فارم بکھرے سامان کا ملبہ ہٹانے اور متاثرہ حصے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا
ریلوےملازمین کہتےہیں کہ پولیس اہلکاروں ،جدید آلات اوردیگر وسائل کی کمی کا سامنا ہے،گورنر بلوچستان کہتےہیں کہ ریلوے انتظامیہ نشاندہی کرےوزارت ریلوے ہر طرح کی سہولیات دے گی۔
کوئٹہ سے ٹرین سروس 14 نومبر تک معطل رہے گی