مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب چیف منسٹر سرندر سنگھ چوہدری نے اس قرارداد کو پیش کیا،جس میں بھارتی حکومت سے مذاکرات کی اپیل کی گئی تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔
قرارداد میں زور دیا گیا کہ بحالی کی کوششوں کو قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔بی جے پی کے اراکین نے احتجاج کیا کہ یہ قرارداد دن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اسپیکر عبد الرحیم رادھر نے قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا اور یہ قرارداد منظور ہو گئی۔