پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں گزشتہ ہفتے بھرپور تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھرپور تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 2431 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس 93 ہزار 291 کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ 100انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 93514 اور کم ترین سطح 91395 رہی۔
مارکیٹ میں ہفتہ وار3.67 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 124 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 270 ارب روپے بڑھ کر 11977 ارب روپے ہوگئی۔