کورکمانڈر پشاورنے یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے پر زور دیا۔
کور کمانڈر پشاور سے سیکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے اور تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔
طلباء کا کہناتھا کہ کور کمانڈر نے ہمیں ملک کی سکیورٹی کی صورتحال کے متعلق سوالات پر تفصیلی جوابات دیئے جس سے ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ۔ اس نشست کے انعقاد سے ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ہم کور کمانڈر کی آمد پر مشکور ہیں ۔مستقبل میں بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔