افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں 19 فیصد اضافہ عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں ناکامی کی وجہ ہے ، منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت اضافہ کا سبب ہے ۔
بدخشاں صوبے میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں، غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔ خطے میں عبوری افغان حکومت کی افیون کی روک تھام میں ناکامی، عالمی صحت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔