افغانستان کے خود مختاری کے اصول کو بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، تاریخ گواہ ہے، بھارت کے مفادات کبھی مستقل نہیں رہے، افغانستان کو 'دوستی' کے پیچھے چھپے اصل ارادے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے مضبوط تاریخی و ثقافتی رشتے کو بھارت سمجھنے سے قاصر ہیں جبکہ افغانستان اور بھارت تعلقات محض مفادات پر مبنی ہے ، مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بھارت کے متضاد کردار کی عکاسی کرتا ہے ، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد افغانستان کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
تعلقات میں افغانستان احتیاط کرتا ہے کیونکہ بھارت کے وعدے اور مفاد پرستی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ جے پی سنگھ کا افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ ہے ، بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے ، افغانستان کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دوستانہ باتوں کے پیچھے چھپے اصل ارادے کو سمجھنا چاہیے۔
پاکستان اور افغانستان کے دیرینہ تعلقات کو نظر انداز کر کے بھارت افغانستان میں قدم جمانے کا خواہشمندہیں، لیکن زمینی حقائق کے برخلاف ہے ، دوستی میں خلوص اور سچائی اہم ہیں، بھارت کی ماضی کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اپنے اصل دوست اور دشمن پہچاننے کی ضرورت ہے۔