پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
ریکارڈ بنانے میں اے پی ایس کے 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ۔ اس سے پہلے بھارت نے رواں سال 7 ہزار 368 طلبہ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا ۔ لیکن پاکستانی طلبہ نے اس ریکارڈ کو بڑے مارجن سے توڑکرنیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ شاندار کامیابی لاہور یوتھ فیسٹیول کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے ایونٹس کا حصہ تھی۔ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوشی کے مارے جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر رقص کیا۔