وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے جنیوا روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب لندن جانے کی بجائے سیدھا سوئٹزرلینڈ پہنچیں گی، جہاں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گی۔ مریم اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن سے جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب جنیوا میں تقریباً 4 دن ساتھ گزاریں گے۔ علاج مکمل کروانے کے بعد نوازشریف کے ہمراہ واپس لندن پہنچیں گی۔
گزشتہ شب وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سینئیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب اور اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئی تھیں۔