ڈیموکریٹک صدارتی امیدار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، الیکشن میں شکست کو تسلیم کرتی ہوں۔
ہارورڈیونیورسٹی میں شکست کے بعد حامیوں سےخطاب میں کہا امریکی جمہوریت کا اصول ہے۔ہارو تو شکست تسلیم کرو،ہمت نہیں ہاریں گے،جدوجہد جاری رکھیں گے۔کاملا ہیرس نےڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جیتنے پرمبارکباد دی،کہا ٹرمپ کو فون کرکےیقین دلایا کہ اقتدار کی پرامن متنقلی میں مدد کریں گے،
مزید کہا کہ ہماری لڑائی امریکا کےمستقبل کی لڑائی ہے،امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عمل داری کیلئے لڑتے رہیں گے،انہوں نےصدر جوبائیڈن اپنی ٹیم اور الیکشن عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔