صبح سویرے شہر میں شدید فضائی آلودگی کا راج ہے،جہاں مجموعی طورپرفضائی آلودگی کی شرح آٹھ سو سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کےمطابق ڈیفنس کا علاقہ سب سے زیادہ آلودہ رہا۔جہاں صبح سویرے فضائی آلودگی کی شرح1283 اےکیو آئی ریکارڈ کی گئی،گلبرگ میں بھی ایئرکوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی سموگ کے باعث حکومت بھی ایکشن میں آگئی،پنجاب حکومت نے پرائمری کے بعد مڈل اور ہائر سیکنڈری ادارے بھی بند کردیئے۔ ماسک بھی لازم قراردے دیا گیا۔۔
محکمہ ماحولیات نے 8 نومبر تک سموگ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کررکھا ہے۔