وزیر زراعت ولائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کاکہناہے کہ پنجاب حکومت پچیس ایکڑاوراس سے زائد رقبہ گندم کےزیرکاشت لانے پرکسانوں کوایک ہزارٹریکٹرزفراہم کرے گی، گندم کی کاشت کے ہدف کاحصول فوڈ سکیورٹی کیلئے ناگزیرہے۔
لاہور میں وزیر زراعت ولائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی نے کمشنرآفس میں گندم کی کاشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر زراعت ولائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ایکڑمقرر کیا گیا ہے لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف تیرہ لاکھ تینتیس ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کےدوران بتایا گیا کہ مارکیٹ میں معیاری کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے خصوصی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ وزیرزراعت نے کہا سرکاری رقبوں پرگندم لازمی کاشت کی جائے گی۔
وزیر زراعت ولائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ امسال محکمہ زراعت پنجاب کے تصدیق شدہ بیج کی قیمت میں قریباًدو ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔