وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا جو بھی بچہ،بچی اعلیٰ تعلیم حاصل کرناچاہیں ان کو100فیصد اسکالرشپ دی جائے گی ۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ بننےکےبعدسب سےپہلےتعلیم پرکام شروع کیا،چاہتاہوں تعلیم سے ہماری نوجوان نسل فائدہ اٹھاسکے، بلوچستان کا جو بھی بچہ،بچی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہیں ان کو100 فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ ہرضلع کےٹاپ10بچوں،بچیوں کو مرضی کی جگہ پراسکالرشپ دیں گے، 2000سےآج تک شہداکےبچوں کو16سال تک مفت تعلیم فراہم کریں گے،شہداکےخاندان دہشتگردی سےمتاثرہیں،شہداکےبچوں کی کفالت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت اسکلزپروگرام پربھی توجہ دے رہی ہے۔