رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب جیت گئے جس کا اعلان امریکہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے تاہم اب عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے تاہم چین کے وزیر خارجہ نے اسے امریکہ کا اندرونی معاملہ قرار دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات ان کا اندرونی معاملہ ہے ، ہم امریکہ شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔ ۔
یاد رہے کہ شہبازشریف نے ٹرمپ کی کامیابی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔