امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریپبلکن پارٹی کو سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 435 کے ایوان میں 176 ریپبلکن اور139 ڈیموکریٹس کامیاب ہوگئے۔ ایوان میں اکثریت کے لیے 218 ووٹ درکار ہیں۔
ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو اکیاون سیٹیں درکار ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے 35 ریاستوں کے نتائج آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک 232 جبکہ کاملا ہیرس کو 198 الیکٹورل ووٹ مل چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کیلئے مزید 38 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں ۔ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 170 اور ڈیموکریٹس 119 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔