ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدرمنتخب ہوگئے،الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے تجاوز کرگئی،کاملا ہیرس 226 الیکڑول ووٹ ملے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہونگے، 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چار ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہے،سات میں سےچار سوئنگ اسٹیٹس میں فتح سمیٹی۔ باقی تین میں بھی ٹرمپ کو برتری حاصل ہے،ریپبلکن پارٹی نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ سینیٹ کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔
ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 176 اور ڈیموکریٹس 139 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔
امریکا میں خاتون صدر بننے کی تاریخ رقم نہ ہوسکی،ٹرمپ نے دوسری بار خاتون امیدوار کو شکست سے دوچار کیا،2016 میں ٹرمپ نےہیلری کلنٹن کوشکست دی تھی،2024 میں کاملا ہیرس ٹرمپ سے شکست کھا گئیں۔
صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے 26 ریاستوں میں فاتح سمیٹی
ریپبلکنز صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے 26 ریاستوں میں فاتح سمیٹی،ٹرمپ ٹیکساس،نارتھ ڈکوٹا، آئیوا، ساؤتھ ڈکوٹا، وائیومنگ،کنساس،میسوری ،انڈیانا،ویسٹ ورجینیا،کینٹکی، ٹینیسی،آرکنساس،اوکلا ہوما، ساوتھ کیرولائنا،نارتھ کیرولائنا۔الاباما، مسی سپی، لوزیانا،فلوریڈا، اوہائیو،مونٹانا، یوٹاہ،ایڈاہو،جارجیا، وسکانسن سے کامیاب ہوئے۔
جبکہ ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس نےکیلیفورنیا،اوریگن ،واشنگٹن ،نیوہیمپاشائر، الینوائے،میری لینڈ ، نیو جرسی ،کنیکٹی کٹ،میسا چوسٹس ،نبراسکا، ہوائی،ورجینیا،ورمونٹ اورمینے اورکولمبیا میں کامیابی سمیٹ لی۔
امریکی میڈیا کےمطابق کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں
ریپبلکنز جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی
ریپبلکنز جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی،ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنزکی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں،ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پرکامیابی حاصل کی،ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42ہوگئیں
سوئنگ ریاستوں کے نتائج
نارتھ کیرولائنا سےٹرمپ کامیاب ہوگئےجہاں سے انھیں16الیکٹورل ووٹ ملے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاست جارجیا میں بھی فتح حاصل کر لی،پینسلوینیا،وسکانسن میں ڈونلڈٹرمپ کوبرتری حاصل ہے،سوئنگ ریاست مشی گن میں کاملاہیرس کوبرتری حاصل ہے،ایریز ونا میں سخت مقابلہ ہے،ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر93 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
ایریزونامیں سخت مقابلہ،نیویڈا،پینسلوینیا،جارجیا،وسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری نارتھ کیرولائنا سے ٹرمپ کامیاب،16الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
وائٹ ہاؤس کے سامنے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سےجشن شروع
وائٹ ہاؤس کے سامنے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سےجشن شروع ہو گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے نعرے لگائے۔
صدارتی انتخابات اورتناؤ کے پیشِ نظر واشنگٹن میں سیکیورٹی سخت
دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات اورتناؤ کے پیشِ نظر واشنگٹن میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلزموجود ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہےکی باڑ لگا دی گئی ہے،کیپیٹل کی عمارت کے گرد بھی باڑ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں،حفاظتی اقدامات کے تحت کاروباری افراد نے اپنےکاروبار بند کر دیے ہیں۔
فلسطینی نژادراشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب
فلسطینی نژادراشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں،ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نےمشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی،
مسلمان امیدوارآندرےکارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب
مسلمان امیدوارآندرےکارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے،ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔
مسلم رکن کانگریس الہان عمرنے ایک بار پھر اپنی نشست جیت لیں
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
پاکستانی امریکن امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے دوبارہ رکن منتخب ہوگئے،مخالف امیدوار کو بڑی لیڈ سے شکست دی۔
الیکٹورل کالج
امریکی صدارتی انتخابات میں 538 الیکٹورل ووٹ ہیں ، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کیلیے کم ازکم 270 ووٹ درکارہیں، دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ ایوان نمائندگان میں ہوگا۔
عام انتخابات کے بعد الیکٹرز سترہ دسمبر کو صدر اور نائب صدرکو ووٹ کاسٹ کریں گے،چھ جنوری دو ہزار پچیس کو الیکٹورل ووٹوں کی گنتی ایوان نمائندگان میں ہوگی، امریکا کا نیا صدر بیس جنوری دو ہزار پچیس کو عہدے کا حلف اٹھائے گا۔
ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کو صدارت کے ساتھ کانگریس کا چیلنج بھی درپیش ہے،سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کو صرف دو ووٹوں کی برتری ہے،ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز پارٹی کو چار نشستوں کی اکثریت حاصل ہے۔
صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ ایوان نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ سینیٹ کے چونتیس ارکان بھی اس الیکشن میں منتخب ہونگے۔