لاہور میں منشیات ڈرون کے ذریعے سرحد پار اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ سامنے آگیا۔
پولیس نے خصوصی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی، پولیس کے مطابق کارروائی مناواں کے علاقے میں کی گئی۔
ناکہ بندی کرکے دو افراد کو روکا گیا جن کے قبضے سے ہائی کوالٹی منشیات، سٹپ ڈرون، کلمپ ڈرون، گلاک پستول اور دیگر ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ملزمان کی شناخت رشید اور فائز کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سرحد منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں سرحد پار بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔